ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ضمنی انتخابات:وزیر داخلہ کی سوامی دیشی کیندر سے ملاقات

ضمنی انتخابات:وزیر داخلہ کی سوامی دیشی کیندر سے ملاقات

Thu, 06 Apr 2017 00:51:23    S.O. News Service

میسور :5/اپریل (ایس او نیوز)وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ستور مٹھ کا دورہ کیا اور مٹھ کے احاطہ میں شری شیوراتری دیشی کیندرا سوامی جی سے خفیہ بات کی۔اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیو ں کہ مجوزہ گنڈل پیٹ اور ننجن گڑ کے اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ویرا شیوا طبقہ کے ووٹ اہمیت کے حامل ہیں۔ستور کے سوامی اس علاقہ میں ویراشیوا طبقہ میں مقبول ہیں اور ان کے فیصلہ سے انتخابی میدان کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرمیشور نے کہا کہ سوامی پس منظرسے بخوبی واقف ہیں اور ان کے دورہ کا مقصد ان سے آشیر واد حاصل کرنا ہے۔انتخابی مہم کے دوران گائے کے شیڈ کے قیام سے متعلق بی جے پی کے رکن اسمبلی سریش کمار کی نکتہ چینی کی تردید کرتے ہوئے پرمیشور نے کہا کہ بی جے پی لیڈر گائے کے شیڈ یا غسل خانے کی سیاست میں اپنی پسند کے مطابق ملوث ہوسکتے ہیں۔تاہم شخصی طور پر سیاسی لڑائی میں وہ نچلی سطح تک نہیں آسکتے۔ وزیر داخلہ کے ساتھ ارکان اسمبلی منیرتا ' واسو ' سوماشیکھر ' بی بسواراجو بھی موجود تھے۔واپسی میں ان کا سامنا بی جے پی کے قومی سکریٹری سنتوش سے ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں حلقوں میں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں کے سلسلہ میں ویرا شیوا طبقہ کے لیڈروں سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔


Share: